کابل میں پھر دھماکہ، متعدد زخمی
Apr ۲۱, ۲۰۲۲ ۲۱:۳۹ Asia/Tehran
-
فائل فوٹو
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، طالبان کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو یہ دھماکہ بارودی سرنگ کے باعث ہوا ہے۔ کابل میں حالیہ تین دنوں میں یہ پانچواں دھماکہ ہے۔ گذشتہ روز بھی مرکزی کابل کے قوای علاقے میں طالبان کی ایک گاڑی مغناطیسی دھماکے کا شکار ہوئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو ہی افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں کم سے کم 22 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے.