نجف اشرف میں پینتالیس لاکھ عزاداروں نے حضرت امام علی (ع) کا سوگ منایا
Apr ۲۴, ۲۰۲۲ ۱۶:۱۷ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ نجف کے گورنر نے اعلان کیا ہے خلیفہ رسول حضرت امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پرچالیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے آپ کے حرم مطہر کی زیارت کی
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے گورنرماجد الوائلی نے کہا کہ یوم شہادت کے موقع پرحضرت امیرالمومنین علیہ السلام کی ضریح کی زیارت کرنے والوں کی تعداد پینتالیس لاکھ سے تجاوزکرگئی ۔ ان میں ایک لاکھ سے زیادہ غیرملکی زائرین تھے۔
ماجد الوائلی نے کہا کہ نجف ایئرپورٹ نے ان ایام میں زائرین کی ایک لاکھ تیس ہزارپروازیں درج کی ہیں۔
سنیچرکو دنیا بھرمیں امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی شہادت کا سوگ منایا گیا ۔