مسئلہ فلسطین مذاکرات سے حل نہیں ہو گا، اسماعیل هنیه
Apr ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۵۰ Asia/Tehran
حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی یوم القدس نے اب ایک نئی شکل اختیار کر لی ہے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل هنیه نے منگل کی رات اپنے خطاب میں کہا کہ قدس، مسجد الاقصی اور فلسطینیوں کی آزادی کے مسائل مذاکرات کی میز پر حل ہونے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عالمی یوم القدس نے اب ایک نئی شکل اختیار کی ہے اور یہ ایک عظیم تحریک میں بدل گئی ہے۔
اسماعیل هنیه نے غرب اردن اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی جانب سے شہادت پسندانہ کارروائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں کی اہمیت اس میں ہے کہ فلسطینی عوام نے استقامت کے راستے کا انتخاب کیا اور یہ مسجد الاقصی میں نماز کی ادائیگی اور ہماری آزادی کیلئے اہم انتخاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے گزشتہ کئی روز کے دوران ہر جگہ اسرائیل کے مذموم مقاصد اور سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔