Apr ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں شہید قاسم سلیمانی کی یاد کے ساتھ جشن یوم القدس

عالمی یوم قدس پر غزہ اور غرب اردن میں جشن کا سماں رہا ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی عوام نے عالمی یوم قدس پر بیت القدس اور پوری سرزمین فلسطین کو آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس مناسبت سے غزہ میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں عوام نے پرجوش انداز میں شرکت کی ۔ عالمی یوم قدس کے لئے غزہ کی سڑکوں کو کئی دن پہلے سے ہی سجا دیا گیا تھا۔ غزہ میں نکالی جانے والی ریلیوں میں فلسطینیوں نے اپنے ہاتھوں میں شہدائے آزادی فلسطین کے ساتھ ہی سردار محاذ استقامت شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں۔

غرب اردن کے مختلف علاقوں میں بھی عوام نے عالمی یوم قدس پر جلوس نکالے اور مظاہرے کئے۔ اس مناسبت سے بیت المقدس میں قبلہ اول مسجد الاقصی میں بہت بڑی تعداد میں فلسطینیوں نے اجتماع کیا۔ اسی کے ساتھ بعض علاقوں میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی خبریں ملی ہیں ۔

ٹیگس