مظلوم یمنی عوام بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر سڑکوں پر نکلے
یمن کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کی تعداد میں یمنی عوام نے عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شرکت کرکے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی۔
ایران پرس کی رپورٹ کے مطابق یمنی عوام نے عوامی تحریک انصار اللہ کے رہبر سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے ملک کے مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالیں اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔
یمنی عوام نے امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا کر فلسطین میں مقدس اسلامی مقامات اور مسجد الاقصی پر صیہونیوں کی جارحیت اور غاصبانہ قبضہ جاری رہنے پر عالمی برداری کی خاموشی کی مذمت کی۔
دار الحکومت صنعا میں لاکھوں کی تعداد پر سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حمایت کا اعلان کیا۔
ریلی کے اختتام پر ریلی میں شریک افراد نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں فلسطینی امنگوں پر پابندی جاری رکھنے پر تاکید کی گئی۔
واضح رہے کہ حضرت امام خمینی (رح) نے 7 اگست 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اپنے ایک تاریخی بیان میں رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
عالمی یوم القدس دنیا کے مسلمانوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا دن ہے، یہ وہ دن ہے جس میں مسلمان، ناجائز صیہونی ریاست کے انسانیت سوز جرائم کی مذمت کرتے ہیں۔
بیت المقدس، مسلمانوں کا قبلہ اول اور دوسری مقدس مسجد، فلسطینیوں کی حقیقی سرزمین ہے جس پر صیہونیوں نے عالمی سامراجی طاقتوں کی مدد سے 1948 میں ناجائز قبضہ جمایا اور اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور لاکھوں کو زخمی کیا، اس کے علاوہ اب بھی صیہونی جیلوں میں ہزاروں فلسطینی بالخصوص خواتین اور بچے اسیر ہیں۔