کابل، دھماکے میں 5 جاں بحق اور زخمی
Apr ۳۰, ۲۰۲۲ ۲۳:۳۵ Asia/Tehran
مغربی کابل میں مسافر بردار گاڑی میں ہونے والے دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عوامی ذرائع کا کہناہے کہ سنیچر کی شام کو مغربی کابل میں مسافروں کو لے جانے والی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور دو ديگر زخمی ہوئیں۔
یہ اعداد و شمار کابل کے استقلال ہاسپٹل کے جاری کئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو بہترین علاج کے لئے وزیر اکبر خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کابل میں طالبان کے اعلی سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دار الحکومت میں ہونے والے اس دھماکے میں 1 خاتون جاں بحق اور 3 ديگر زخمی ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کو مقناطیسی بم سے انجام دیا گیا۔ ابھی تک کسی گروہ یا شخص نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔