تل ابیب کے نزدیک پھر بڑا حملہ، 3 صیہونی ہلاک، کئی زخمی، مزید حملے کا اندیشہ+ ویڈیوز
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i405025-تل_ابیب_کے_نزدیک_پھر_بڑا_حملہ_3_صیہونی_ہلاک_کئی_زخمی_مزید_حملے_کا_اندیشہ_ویڈیوز
میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے نزدیک ہونے والی کارروائی میں چھ صیہونی زخمی ہوئے جن میں سے تین ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran

میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے نزدیک ہونے والی کارروائی میں چھ صیہونی زخمی ہوئے جن میں سے تین ہلاک ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عبرانی اور فلسطینی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب کے نزدیک واقع العاد علاقے میں شہادت پسندانہ کارروائی کی خبر دی ہے۔

عبرانی ذرائع کے حوالے سے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ یہ آپریشن ایک فلسطینی شہری کی جانب سے چاقو سے انجام دیا گیا جس میں چھ صیہونی زخمی ہوئے۔

صیہونی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں تین افراد کی ہلاکت کی خبر دی جبکہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ چاپڑ سے کیا گیا تھا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ چھوٹی تلوار کا استعمال کیا گیا تھا۔

عبرانی ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش میں سرچ آپریشن کر رہی ہے۔ کچھ ذرائع نے حملہ آوروں کی تعداد دو بتائی ہے۔ اسرائیل فورس نے العاد کے باشندے صیہونیوں سے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے چاقو کے ساتھ بندوق کا بھی استعمال کیا ہے۔

دوسری جانب حماس نے شہادت پسندانہ کارروائی کی قدردانی کی ہے۔