May ۰۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • جارح سعودی اتحاد نے ایندھن کے حامل یمنی جہاز کو روک لیا

یمن کی آئل کمپنی نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کے ہاتھوں ایندھن کے حامل ایک یمنی جہاز کو روک لئے جانے کی خبردی ہے

یمنی ذرائع کے مطابق یمن کی آئل کمپنی نے سنیچر کی رات اعلان کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے ڈیزل کے حامل ایک یمنی بحری جہاز کو روک لیا ہے اور اسے جیزان کے ساحلی علاقے الحجزکی جانب جانے پرمجبورکردیا ۔

یمن کی آئل کمپنی نے زور دے کرکہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کا یہ اقدام جہازکی تلاشی لینے اور اس کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس موجود ہونے کے باوجود انجام پایا ہے ۔ یمنی آئل کمپنی کا کہنا ہے کہ روکے گئے جہاز میں اکتیس ہزار نو سو انسٹھ ٹن ایندھن ہے اوراب تک تین جہازوں کو روکا جا چکا ہے ۔

یمن کی آئل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے اس سے پہلے کہا تھا کہ جارح اتحاد تیس ہزار ٹن ڈیزل کے حامل جہاز کو روک چکا ہے جبکہ ان کی تلاشی لے چکا تھا اور ان کے پاس اقوام متحدہ کا لائسنس بھی موجود تھا ۔ المتوکل نے کہا کہ ہم سعودی اتحاد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روکے گئے ان بحری جہازوں کو فورا آزاد کرے کیونکہ یمن کوایندھن کی سخت ضرورت ہے۔

ٹیگس