May ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۳:۲۵ Asia/Tehran

جنین کیمپ میں مزاحمتی گروپوں نے اپنی تیاری کا اعلان کرتے ہوئے "داؤد الزبیدی" کی شہادت پر ہڑتال اور عوامی سوگ کے آغاز کا اعلان کیا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، گزشتہ رات "داؤد الزبیدی" کی شہادت کے بعد صیہونی مخالف مظاہروں میں "جنین" کیمپ میں ہزاروں افراد کی شرکت کے بعد، مزاحمتی گروہوں نے کیمپ اور جنین شہر کی عوامی تیاریوں کا اعلان کیا۔

عرب- 21 ویب سائٹ کے مطابق، جنین میں مزاحمتی گروہوں نے مزاحمت کی مکمل ہڑتال اور عام سوگ کے اعلان کرتے ہوئے پورے علاقے میں ہائی الرٹ اعلان کیا اور صہیونیوں پر حملے کا عندیہ دے دیا۔

اس حوالے سے تل ابیب میں شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے شہید "رعد حازم" کے والد "فتحی حازم" نے بھی کہا کہ جنین کیمپ صیہونیوں کے خلاف ایک متحد فوج بن چکا ہے۔ انہوں نے مزاحمتی گروہوں پر زور دیا کہ وہ ایک پرچم کے زیر سایہ متحد ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلح گروہوں کے درمیان کوئی اختلاف اور فرق نہیں ہے۔

مزاحمتی گروہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ صہیونیوں بالخصوص کنیسٹ میں انتہا پسند نمائندے ایتمار بن  غفیر سے داوود الزبیدی کے قتل کا انتقام لیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ سنیچر کی شام متعدد صیہونی آباد کاروں نے کنیسٹ کے شدت پسند نمائندے ایتمار بن غفیر کے ساتھ مل کر رمبام اسپتال پر حملہ کیا اور داؤود الزبیدی کا علاج روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔  کے لیے روکا جائے۔

 

ٹیگس