عراق؛ ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i405814-عراق_ترکی_کے_غیر_قانونی_فوجی_اڈے_پر_ڈرون_حملہ
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۲۲, ۲۰۲۲ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ نینوا کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر 6 ڈرون طیاروں نے حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ڈرون حملوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہو سکی ہیں۔ تاہم ڈرون حملوں کے بعد فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ رپورٹ کے مطابق "احرار سنجار" نامی ایک مزاحمتی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں ترکی کے 2 فوجی اور اسی طرح ترکی کا ایک عسکری ٹھیکیدار ہلا ک ہوا ہے۔ اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ چکے ہیں۔

غیر ملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔