صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں 18 فلسطینی زخمی
May ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن کے شمالی علاقے پر حملہ کر کے 18 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
وفا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگردوں نے شمالی غرب اردن میں قصرہ نامی دیہات پر حملہ کر کے 18 فلسطینیوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔
باوردی صیہونی دہشتگرد اور آبادکار ہر روز مختلف بہانوں سے فلسطین کے مظلوم عوام کو شہید زخمی یا گرفتار کر لیتے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے حملے تیز ہو گئے ہیں اور وہ اب اکثر و بیشتر فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کرتے ہیں۔