جنوبی یمن میں دھماکہ 35 افراد جاں بحق و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i406068-جنوبی_یمن_میں_دھماکہ_35_افراد_جاں_بحق_و_زخمی
جنوبی یمن میں ہونے والے دھماکے میں 35 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
May ۲۷, ۲۰۲۲ ۰۷:۱۱ Asia/Tehran
  • جنوبی یمن میں دھماکہ 35 افراد جاں بحق و زخمی

جنوبی یمن میں ہونے والے دھماکے میں 35 افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے ہیں۔

عدن الیوم کی رپورٹ کے مطابق  یہ دھماکہ گزشتہ روز جنوبی یمن کے شہر عدن کے بازار میں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ بم کو ایک ڈرم میں رکھا گیا تھا جس سے زوردار دھماکہ ہوا اور نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے یا بازار میں بھیڑ کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔