Jun ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • عراق میں متحدہ عرب امارات کی گیس کمپنی کی تنصیبات پر حملہ۔ ویڈیو

عراق میں متحدہ عرب امارات کی گیس کمپنی کی تنصیبات پر حملہ ہوا ہے۔

رووداو چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شمال میں متحدہ عرب امارات کی گیس کمپنی دانا گیس کی تنصیبات پر راکٹ داغا گیا۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی اس گیس کمپنی کی تنصیبات پر کاتیوشا راکٹوں سے حملہ ہوا جس کے بعد وہاں دھویں کے گہرے بادل چھا گئے۔ حملے کے بعد  متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے رہائشی فلیٹوں سے خطرے کے سائرن بجنے لگے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی  گیس کمپنی «کومور» کی تنصیبات میں ہونے والے حملے میں دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

تاہم ماضی میں ہونے والے حملے ملک کی مزاحمتی فورسز کے جارح غیرملکیوں کو انتباہات کے بعد ہوتے رہے ہیں۔

ٹیگس