فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوجی کمانڈر شدید زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i407695-فلسطینیوں_کی_جوابی_کارروائی_میں_صیہونی_فوجی_کمانڈر_شدید_زخمی
غاصب صیہونی حکومت کا ایک فوجی کمانڈر فلسطینیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ہے۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۲۲ ۰۶:۱۸ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی جوابی کارروائی میں صیہونی فوجی کمانڈر شدید زخمی

غاصب صیہونی حکومت کا ایک فوجی کمانڈر فلسطینیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گز‍شتہ شب صیہونیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قبر پر حملہ کیا جس پر فلسطینی مجاہدوں نے فائرنگ کی ۔ فلسطینی جوانوں کی فائرنگ سے اسرائیل کے السامرہ بریگیڈ کا کمانڈر «روی تسوایگ» (Roi Zweig) اور 3 دیگر صیہونی زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب فلسطین کی انجمن ہلال احمر نے کہا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں 22 فلسطینی زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاد اسلامی کی فوجی شاخ «سرایا القدس» سے وابستہ نابلس بریگیڈ نے فائرنگ کی۔