صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں 100 فلسطینی زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i407769-صیہونی_دہشتگردوں_کے_حملے_میں_100_فلسطینی_زخمی
صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن پر دھاوا بول کر 100 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۵:۱۱ Asia/Tehran
  • صیہونی دہشتگردوں کے حملے میں 100 فلسطینی زخمی

صیہونی دہشتگردوں نے غرب اردن پر دھاوا بول کر 100 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی دہشتگرد  فوجیوں نے غرب اردن  کے شہر نابلس، قلقیلیه اور بیت دجن  میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں کے دوران 100 فلسطینیوں کو زخمی کر دیا۔ زیادہ تر فلسطینی آنسو گیس کے شیل فائر کئے جانے سے زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب  جمعے کے روز صیہونی فوجیوں کی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود  مسجد الاقصی میں 55 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ ادا کی۔

فلسطینیوں نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال 2022 کے آغاز سے اب تک صرف غرب اردن میں صیہونی دہشتگرد 1200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کر چکے ہیں جن میں سے 350 پر مقبوضہ علاقوں میں شہادت پسندانہ کارروائیاں کرنے کے  الزامات ہیں۔