Jul ۰۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۳۰ Asia/Tehran
  • عالمی برادری مسجد کے نیچے کھدائی رکوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، فلسطین

فلسطین کی وزارت خارجہ نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی کے نیچے کھدائی کا سلسلہ رکوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے۔

فلسطین کے محکمہ اسلامی اوقاف کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی غیر قانونی کھدائی کی وجہ سے مسجد الاقصی کے قدیم ستونوں کے پتھر گرنا شروع ہوگئے ہیں۔ بیان میں مسجد الاقصی اور اس کے اطراف میں جاری کھدائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔دوسری جانب فلسطین کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں عالمی برادری سے مسجد الاقصی اور اس کے اطراف میں جاری کھدائی کے معاملے کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فلسطین کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں عالمی برداری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مسجدالاقصی کی موجودہ صورتحال اور اس مقدس اسلامی مقام کے احترام کا پابند بنانے کی غرض سے غاصب صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے۔بیان کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی کھدائی کے نتیجے میں مسجد الاقصی کی بنیادیں ہلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد اس مقدس مقام کے اسلامی تشخص کو نابود کرکے جعلی صیہونی رنگ دینا ہے۔فلسطین کی وزارت خارجہ کے بیان میں، مسجد الاقصی میں پڑنے والی دراڑوں اور ستونوں کے پتھروں کے جھڑنے کا ذکر کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ اس مقدس اسلامی مقام کو پہنچنے والے نقصانات کی تمام تر ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد ہوگی۔

ٹیگس