بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i408304-بیت_المقدس_میں_اسرائیلی_فوجیوں_اور_فلسطینیوں_میں_جھڑپیں
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

العہد نامی ویب سائٹ کے مطابق بیت المقدس کے العیسویہ ٹاؤن میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے فلسطینی نوجوانوں کے خلاف آنسوگیس کا بے تحاشہ استعمال کیا۔
پچھلے ستر برس سے مظلوم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق، صیہونی حکومت کے ہاتھوں پامال کیے جارہے ہیں۔ اس عرصے کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے ہر قسم کے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
اسرائیلی فوجی اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے آئے دن فلسطینی آبادیوں اور علاقوں پر حملے کرتے ہیں ۔ جس کے دوران بہت سے فلسطینی شہید اور زخمی ہوجاتے ہیں یا پھر انہیں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔