Jul ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • یورپ سے غاصب صیہونی حکومت کو ایک جھٹکا

نو مغربی ملکوں نے ایک بیان جاری کر کے چھے فلسطینی تنظیموں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی اسرائیل کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فرانس، جرمنی، بلجیئم، ڈنمارک، اسپین، آئرلینڈ، اٹلی، ہالینڈ،اور سوئیڈں نے ایک بیان میں چھے فلسطینی تنظیموں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی اسرائیل کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان فلسطینی تنظیموں کے لئے اپنی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس بیان میں  کہا گیا ہے کہ ان فلسطینی تنظیموں کے ساتھ تعاون کا عمل جاری رہے گا۔

اس سے قبل صیہونی وزیر جنگ نے اکتوبر دو ہزار اکیس میں عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تعاون کے الزام میں ان فلسطینی تنظیموں کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ ان فلسطینی تنظیموں میں قیدیوں اور انسان دوستانہ امور سے متعلق الضمیر تنظیم ، فلسطینیوں اور بچوں کے دفاع کی بین الاقوامی تحریک، عرب خواتین کی  کمیٹیوں کی یونین اور زراعت سے متعلق یونین، ادارہ الحق اور ترقی و تحقیقاتی مرکز کا نام شامل ہے۔

ٹیگس