Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام پر اسرائیل کے میزائل حملے میں 10 شامی فوجی جاں بحق و زخمی ہو گئے ۔

الحربی کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے شام کے علاقے مقبوضہ جولان پر کئی میزائل داغے جس کے نتیجے میں شام کے 3 فوجی اہلکار جاں بحق اور 7 فوجی زخمی ہو گئے۔ 

اسی طرح دمشق کے گرد و نواح پر اسرائیل کے میزائلوں کو روس کے اینٹی میزائل سسٹم نے  تباہ کر دیا۔

صیہونی فوج شام میں دہشتگردوں کی حمایت میں شام کے بنیادی ڈھانچوں اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بناتی ہے، کیونکہ وہ شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے خائف اور اُسے اپنے نقصان میں تصور کرتی ہے۔

لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل نے بارہا اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت  تقریبا ہر روز اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں کے فضائی حدود کو شام پر حملوں کے لئے استعمال کرتی ہے۔

ٹیگس