Jul ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق، ترکی کے غیر قانونی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بارش

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ موصل کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبۂ نینوا کے علاقے «بعشیقه» میں ترکی کےغیر قانونی فوجی اڈے زلیکان پر کل رات راکٹوں سے حملہ ہوا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فوجی اڈے پر گراڈ نامی 14 راکٹ داغے گئے۔ چند روز قبل بھی اسی فوجی اڈے پر 5 راکٹ داغے گئے تھے۔

راکٹ حملوں سے ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصانات کے بارے میں مزید تفصیلات موصول  نہیں ہو سکی ہیں۔

یہ حملہ زاخو میں ترکی کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملے کے بعد کیا گیا۔

اس سے قبل بھی عراق میں ترکی کے فوجی اڈے کئی بار راکٹ حملوں کا نشانہ ذد چکے ہیں۔ غیرملکی فوجیوں کی غیرقانونی موجودگی سے ناراض عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے اب امریکی دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ترکی کے فوجیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

ٹیگس