Aug ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی تربیت یافتہ دہشت گردوں پر روس کا حملہ

روس کی وزارت دفاع نے مشرقی شام میں امریکی تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانے پر روسی جنگی طیاروں کے حملے کی خبر دی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں امریکی تربیت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی تربیت یافتہ دہشت گردوں کا یہ خفیہ ٹھکانہ، التنف میں قائم تھا جسے روسی جنگی طیاروں نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اس بیان کے مطابق یہ دہشت گرد عناصر، علاقے کے عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بناتے تھے۔ شام میں التنف کا علاقہ ایک اہم اسٹریٹیجک علاقہ ہے جو شام، عراق اور اردن کی مشترکہ سرحد پر واقع ہے۔ اس علاقے پر امریکی اتحاد نے قبضہ کر کے وہاں اپنا اڈہ بنایا ہے جہاں وہ دہشت گردوں کی تربیت کرتا ہے۔

 شامی حکام نے بارہا  کہا ہے کہ شام میں امریکی اقدامات جارحیت کے مترادف ہیں اور وہ شام میں غاصبانہ قبضہ جمائے ہوئے ہے۔

ٹیگس