بین الاقوامی برادری خاموش، غزہ کے 41 شہداء میں 15 بچے شامل
Aug ۰۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
غزہ پر اسرائیل کی جارحیت میں شہید ہونے والے 41 فلسطینیوں میں 15 بچے ہیں۔
غزہ میں صحت کے امور سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر قدس کی غاصب و جابر صیہونی حکومت کی جارحیت اور حملوں میں 41 افراد شہید اور 311 زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں 15 بچے بھی شامل ہیں جو اسرائیل کی بربریت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
اسلامی استقامتی محاذ نے اسرائیل کے حملوں کا بھر پور جواب دیتے ہوئے تل ابیب، بن گورین ایئر پورٹ اور مقبوضہ علاقوں پر راکٹوں اورمیزائلوں کی بارش کردی۔