کابل، مسجد میں شدید دھماکہ، 30 نمازی شہید
Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۰:۴۸ Asia/Tehran
شمالی کابل میں واقع مسجد صدیقیہ میں ہونے والے شدید دھماکے میں 30 نمازی شہید ہوگئے۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مسجد میں دھماکہ نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا۔ دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شہداء و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 30 افراد شدید زخمی ہیں۔
کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکہ مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی