Aug ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

شام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیرالزور میں امریکہ کے 2 فوجی اڈوں سے کل رات زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے دیرالزور میں امریکی فوجی اڈے العمر آئل اسکوائر پر راکٹوں سے حملہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس فوجی اڈے پر 5 راکٹ داغے گئے۔ اس حملے کے بعد بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ  دیرالزور میں ہی کونیکو گیس فیلڈ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر بھی راکٹوں سے حملہ ہوا ہے ۔

مذکورہ راکٹ حملوں کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

دیرالزور میں واقع امریکہ کے فوجی اڈوں پر اس سے قبل بھی متعدد راکٹ فائر کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شام میں امریکہ کے فوجی ٹھکانے نہ صرف شام بلکہ علاقے کے مختلف ملکوں نیز پورے علاقے کے لئے بدامنی و عدم استحکام کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

ٹیگس