-
ہماری اصل میزائل طاقت کا ابھی تک استعمال نہیں ہوا ہے، ضرورت کے وقت دشمن پر قہر بن کے ٹوٹیں گے: ایرانی مسلح افواج
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۸اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینئر ترجمان نے دشمن کو انتباہ دیا ہے کہ ہم نے ابھی اپنی میزائل طاقت پوری طرح استعمال نہیں کی ہے اور وقت پڑنے پر دشمن پر قہر بن کر ٹوٹ پڑیں گے۔
-
غزہ میں ہزاروں پناہ گزینوں کی جان کو سنگین خطرہ لاحق: غزہ کا سرکاری انفارمیشن سینٹر
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۸غزہ میں سرکاری انفارمیشن سینٹر نے ایک بیان جاری کر کے صیہونی حکومت کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر جنگ بندی سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کی خبردیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مسلسل محاصرے، انسان دوستانہ امداد کی شدید کمی اور سخت سردی کے باعث غزہ میں ہزاروں پناہ گزینوں کی جان کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری معاہدے کو لے کر ہنگامی اجلاس
Dec ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۴۳اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران کے جوہری معاہدے، جسے مشترکہ جامع منصوبہ بندی (JCPOA) کہا جاتا ہے، پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے منگل کو ایک اہم اجلاس منعقد کرے گی۔
-
امریکی سینیٹر کا بڑا اعتراف: ایران کے بیلسٹک میزائل "آئرن ڈوم" کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں
Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۹امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے کہا ہے کہ ایران کے بیلسٹک میزائل اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم "آئرن ڈوم" کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
-
امریکی کوششیں رنگ نہ لائیں تو فرانس کریملن سے مذاکرات کرے گا: میکرون
Dec ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۷فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کے لیے اگر امریکہ کی آخری کوششیں بے اثر رہیں تو یورپ روس کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ماسکو نے ایلیزے کے اس موقف کا خیرمقدم کیا ہے۔
-
افریقہ میں نوزائیدہ بچوں کو ہپاتائٹس بی ویکسین سے محروم رکھنے کا انکشاف
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۲امریکی تحقیق کی بنیاد پر افریقہ میں نوزائیدہ بچوں کو ہیپاٹائیٹس بی ویکسین سے محروم کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
-
امریکا تیل چوری کا نیا ریکارڈ قائم کر رہا ہے! وینزویلا کے ساحلوں کے قریب ایک آئل ٹینکر کی ضبطگی کی تصدیق
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۳امریکہ نے وینزویلا کے ساحلوں کے قریب ایک آئل ٹینکر کی ضبطگی کی تصدیق کردی۔
-
ایرانی وزیر خارجہ کی وینزویلا کے ہم منصب کے ساتھ اہم ٹیلیفونی گفتگو
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۴ایرانی وزیر خارجہ عراقچی نے وینزویلا کے ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو کے دوران کیربین میں امریکی اشتعال انگیز اقدامات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
-
ایپسٹین اسکینڈل: متنازعہ دستاویز کے اجرا پر سنسرشپ اور پردہ پوشی کے الزامات
Dec ۲۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۹امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کی لاکھوں دستاویزات جاری کیے جانے کے بعد کانگریس کے اراکین نے ان دستاویزات کے اجراء میں پردہ پوشی اور سنسرشپ کی شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دستاویزات میں کم از کم دو اہم دستاویزات غائب ہیں۔
-
امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے غیر قانونی حملوں پر تماشائی بنے گروسی ایک بار پھر جاگ گئے ہیں! لیکن کیوں؟
Dec ۲۰, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۷آئی اے ای اے کے سربراہ گروسی نے کہا ہے کہ حملوں سے متاثرہ ایرانی ایٹمی مراکز کی سیکورٹی کی تصدیق اور ان تک رسائی ضروری ہے۔ گروسی نے آج تک ایران کی پر امن ایٹمی تنصیبات پر امریکا اور غاصب صیہونی حکومت کے غیر قانونی حملوں پر اپنی زبان نہیں کھولی ہے اور نہ ہی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی نے ان غیر قانونی حملوں کی مذمت کی ہے۔