Sep ۰۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • شام میں امریکی فوجی اڈہ (فائل فوٹو)
    شام میں امریکی فوجی اڈہ (فائل فوٹو)

شام میں واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں کئی دھماکے ہوئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام کے علاقے دیرالزور کے فوجی اڈے العمر آئل اسکوائر میں کئی زور دار دھماکے ہوئے جس کے بعد آگ کے شعلے فضا میں بلند ہوتے نظر آئے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فوجی اڈے پر 3 راکٹ داغے گئے۔ 

دھماکوں سے ممکنہ جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔

شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں کو حالیہ مہینوں کے دوران کئی بار نشانہ بنایا گیا۔ شام میں امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کی مدد و حمایت کرتے رہے ہیں اور ضرورت کے مطابق ان عناصر کو ادھر سے ادھر منتقل بھی کرتے ہیں۔

شام میں امریکی فوجیوں کا وجود غیر قانونی اور اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر ہے اور امریکہ کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔

ٹیگس