الاقصی بریگیڈ نے صیہونیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i410801-الاقصی_بریگیڈ_نے_صیہونیوں_پر_حملے_کی_ذمہ_داری_قبول_کی
شهدائے الاقصی بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی میں 5 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کی۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Sep ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۴:۴۰ Asia/Tehran
  • الاقصی بریگیڈ نے صیہونیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

شهدائے الاقصی بریگیڈ نے مقبوضہ فلسطین میں شہادت پسندانہ کارروائی میں 5 صیہونیوں کے زخمی ہونے کی ذمہ داری قبول کی۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فتح تحریک کی فوجی شاخ شہدائے الاقصی بریگیڈ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز وادی اردن کے علاقے غور میں اسرائیلی فوجیوں کو لے جانے والی بس پر ہمارے 3 جوانوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی جس کے بعد ان کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہو، اس شہادت پسندانہ کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔

شهدائے الاقصی بریگیڈ نے کہا ہے کہ  یہ شہادت پسندانہ کارروائی صیہونی فوجیوں کی جارحیت کے جواب میں کی گئی۔

عبرانی میڈیا نے خبر دی تھی کہ وادی اردن کے علاقے غور میں صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی بس پر فائرنگ ہوئی جس میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو ئے۔

صیہونی ٹیلی ویژن چینل- 13 نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی آبادکاروں کو لے جانے والی ایک بس پر فائرنگ کی گئی۔ 

اس خبر کے چند لمحوں بعد ہی عبرانی میڈیا نے اس بس کی تصاویر بھی شائع کر دیں اور زخمیوں کی تعداد پانچ ہو جانے کا اعلان کیا۔ جن میں سے ایک کی حالت خراب بتائی جاتی ہے۔