ایورسٹ پر فلسطین کا پرچم لہرایا
Sep ۱۳, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
فلسطینی کوہ پیماؤں نے ایورسٹ چوٹی فتح کرلی۔
اسپتنک نیوز ایجنسی کے مطابق، بیت المقدس کے رہنے والے تین فلسطینی نوجوانوں نے منگل کے روز ایورسٹ کو فتح کرکے وہاں پر فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔
ان تین نوجوانوں کو دنیا کی سب سے اونچی چوٹی تک پہنچنے میں سات دن لگے۔فلسطینی نوجوانوں نے اپنی اس کامیابی کو فلسطینی شہیدوں، زخمیوں اور عوام کے نام کیا۔
اس کامیابی کی اہمیت اس وقت بڑھ جاتی ہے جب اس بات پر غور کیا جائے کہ فلسطین کو غاصب صیہونیوں کے شدید ترین محاصرے کا سامنا ہے۔