حزب اللہ سے ڈری صیہونی حکومت بڑھکوں پہ اتر آئی۔
اسرائیلی حکومت کی دھمکی حزب اللہ کی جوابی کاروائی کے ڈر کے باعث ہے: صیہونی تجریہ کار
Sep ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
غاصب اسرائیلی حکومت کریش آئل فیلڈ میں حزب اللہ کی کاروائی سے ڈر کر لبنانی حکومت کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائیلی حکومت نے لبنان کو حزب اللہ کے کسی بھی اقدام کی صورت میں تباہ کن نتائج کی دھمکی دی ہے ، اس دھمکی کا تجزیہ کرتے ہوئے صیہونی ٹی وی کے ایک تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل کریش آئل فیلڈ کو پائپ لائن کے ذریعے منسلک کرکے اس کا ابتدائی تجربہ کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی صیہونی حکومت کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ اس اقدام پر حزب اللہ اور حسن نصراللہ کیا اقدام کریں گے اوربات باعث بنی ہے کہ اسرائیل نے اس مسئلے میں واسطہ کا کردار اداکرنے والے امریکی نمائندے کےذریعے سے لبنانی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ حزب اللہ کے کسی اقدام کے شدید اورتباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔