Sep ۱۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۲۶ Asia/Tehran
  • لبنان، یمنی وفد کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

ہفتے کے روز حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے یمن کی انصاراللہ عوامی تحریک کے ترجمان سے بیروت میں ملاقات اور گفتگو کی۔

العہد نیوز ایجنسی کے مطابق، یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے جو ایک وفد کی سربراہی میں لبنان پہنچے ہیں سید حسن نصراللہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں علاقے کے سیاسی حالات بالخصوص یمن کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محمد عبدالسلام نے یمن کی تازہ ترین صورتحال، جنگ بندی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں گفتگو کی۔

سید حسن نصراللہ نے اس موقع پر یمن کے مظلوم اور ستم رسیدہ عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن علاقے میں استقامتی محاذ کا مرکزی رکن رہا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ یمن کا مسئلہ امریکی صدر کو حل کرنا چاہئے کیونکہ امریکہ ہی یمن میں جنگ شروع کرنے والا ملک ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ پچیس جولائی کی اپنی تقریر میں سید حسن نصراللہ نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ یمن میں لبنان کی مزاحمتی تحریک ثالث کا کردار ادا نہیں کرے گی بلکہ حزب اللہ ہمیشہ یمنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

ٹیگس