May ۱۲, ۲۰۲۲ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • لبنان کے اسپیکر نے سمندری حدود کے تعین کے لئے امریکہ کو دی آخری مہلت

لبنان کے اسپیکر نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری حدود کے تعین کے لئے مذاکرات میں ثالثی کرنے والے امریکی کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان مذاکرات کا نتیجہ ایک مہینے میں نہ نکلا تو لبنان اپنی آبی سرحد میں کھدائی شروع کر دے گا۔

الشرق الاوسط کے مطابق، نبیہ بری نے جمعرات کو صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری حدود کے تعین سے متعلق مذاکرات میں واپسی کے لئے لبنان کی رسمی طور پر آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر مذاکرات کا نتیجہ ایک مہینے میں نہ نکلا تو لبنان اپنے ساحلی علاقوں میں گیس کا پتہ لگانے کے لئے کھدائی شروع کر دے گا۔ ایک سال پہلے لبنان کے ساتھ مذاکرات ہوئے تھے جس میں اس حوالے سے ایک فریم ورک تیار ہوا تھا مگر تاحال عملی طور پر امریکہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی نتیجہ ظاہر نہیں ہوا ہے۔
لبنان اور صیہونی حکومت کے مابین سمندری حدود کے تعین کے لئے بلاواسطہ مذاکرات اکتوبر سنہ 2020 میں اقوام متحدہ  اور امریکہ کی نگرانی میں شروع ہوئے۔ لبنان اس سے قبل چار دور کے مذاکرات میں میڈیٹرینیئن سی (بحیرۂ روم) میں جنوب کی طرف دسترسی کا دائرہ بڑھانے اور اس دسترسی کو 860 مربع کیلومیٹر سے 2300 مربع کیلومیٹر تک بڑھنے پر زور دیتا آیا ہے۔

ٹیگس