Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • شام کی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا

شام کی فوج نے ایک جوابی کارروائی کے دوران جبہۃ النصرہ دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

شامی ذرائع کے مطابق، دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ کی ادلب اور لاذقیہ پر حملوں کے بعد جسے بفر زون قرار دیا جا چکا تھا، شام کی افواج نے ادلب اور الغاب دشت کے مضافات میں واقع دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مسمار کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، شام کے فوجی دستوں نے صوبہ حماہ میں واقع النصرہ اور ان کے حلیفوں کی غیرقانونی چھاؤنیوں کو بھاری گولہ باری کا نشانہ بنایا جبکہ صوبہ ادلب میں بھی سفوہن، الفطیرہ، بینین اور البارہ میں واقع دہشت گردوں کے جتھوں کو ختم کردیا

۔جنگ بندی اور بفر زون میں فوجی کارروائی نہ ہونے پر اتفاق کے باوجود، مغربی اور سعودی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر وقفے وقفے سے شام کے عام شہریوں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

ٹیگس