Sep ۲۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • فلسطینی نوجوان کی شہادت پسندانہ کارروائی میں 8 صیہونی زخمی (ویڈیو)

مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی نوجوان نے شہادت پسندانہ کارروائی کرکے چاقوؤں کے وار سے 8 صیہونیوں کو بری طرح زخمی کردیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی نوجوان نے یہ کارروائی رام اللہ کے قریب انجام دی جس میں 8 صیہونی بری طرح زخمی ہوگئے جس کے بعد غاصب صیہونی فوجیوں نے شہادت پسندانہ کارروائی کرنے والے فلسطینی نوجوان پر فائرنگ کی جس میں وہ زخمی ہوگیا. بعذ ازاں صیہونی ذرائع کے مطابق وہ فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

غاصب صیہونی فوجی آئے دن مختلف بہانوں سے فلسطینیوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کرتے رہتے ہیں جبکہ فلسطینی بھی صیہونی مخالف کارروائیاں انجام دے کر ان کے جارحانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کا جواب دیتے ہیں۔

غرب اردن میں تحریک اسلامی جہاد کے ترجمان طارق عزالدین نے شہادت پسندانہ کارروائیوں کو صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کا فطری اور قانونی حق قرار دیا ہے۔ طارق عزالدین نے مسجد الاقصی، بیت المقدس کے دفاع اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے کی غرض سے پورے مقبوضہ فلسطین میں مزاحمت کا سلسلہ تیز کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی حکومت نے، امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ دورے کے بعد غرب اردن میں فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت گیر سیکیورٹی اقدامات کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

ٹیگس