Sep ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۸ Asia/Tehran
  • غرب اردن میں صیہونی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ

جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی ونگ سرایا القدس سے وابستہ جنین بریگیڈ نے غرب اردن میں ایک صیہونی فوجی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے۔

فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی ونگ سرایا القدس سے وابستہ جنین بریگیڈ نے ایک مختصر بیان میں اعلان کیا ہے کہ جنین بریگیڈ کے جیالوں نے شہر جنین کے جنوب میں واقع جبع میں صیہونی فوجی جارحیت کے جواب میں ایک صیہونی فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

فلسطینی مجاہدین کی یہ کارروائی ایسی حالت میں انجام پائی ہے کہ صور، باہر،الطوراور سلوان کے علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور صرف منگل کی رات پندرہ فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکام نے فلسطینیوں کی جوابی کارروائیوں کے نتیجے میں مقبوضہ علاقوں میں سیکورٹی کے تعلق سے پیدا ہونے والی موجودہ صور تحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ یہودیوں کی ایک تہوار کے موقع پر مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی جارحیت کے نتیجے میں حالات بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔

ٹیگس