Sep ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • عراقی سیکیورٹی فورسز نے بصرہ اور ذیقار کے گورنر ہاؤس کا کنٹرول  سنبھال لیا

عراقی سیکیورٹی فورسز نے بصرہ اور ذیقار کے گورنر ہاؤس کا کنٹرول سنبھال لیا۔

  ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکیورٹی فورسز نے بصرہ اور ذیقار کے گورنر ہاؤس کی عمارتوں  کو جن پر صدر دھڑے کے حامیوں نے قبضہ کر لیا تھا پھر اپنے کنٹرول میں لے لیا اور وہاں سے صدر دھڑے کے افراد کو باہر نکال دیا۔ 

صدر دھڑے کے حامی عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گورنرہاؤس کی عمارت میں داخل ہو گئے تھے اور عمارت پر قبضہ کرلیا تھا۔

صدر دھڑے کے حامیوں نے گورنر ہاؤس میں دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا مگر عراقی سیکورٹی فورسز نے ان کو وہاں سے باہر نکال دیا ۔ 

ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغداد کے گرین زون میں صدر دھڑے کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین  بدھ کی جھڑپوں میں ایک سو تینتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں چار اعلی پولیس افسروں سمیت ایک سو بائیس پولیس اہلکار اور گیارہ عام شہری شامل ہیں ۔

ٹیگس