Aug ۲۴, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کیا جائے، مقتدیٰ الصدر

مقتدیٰ الصدر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بغداد میں اپنے لاکھوں حامیوں سے فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے مظاہرے کی اپیل کی ہے۔

سحر نیوز/ عالم اسلام: الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے  رہنما مقتدیٰ الصدر نے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے فلسطین کے نہتے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے عراقی عوام سے بغداد کے تحریر اسکوائر پر غزہ کے عوام کے دفاع میں مظاہرے کے انعقاد کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عراقی عوام کی آواز دنیا کے کانوں تک پہنچانے کیلئے دس لاکھ افراد  کے اجتماع پر تاکید کی۔

یاد رہے کہ 2022ء میں عراق میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے  کے اعلان کے بعد مقتدیٰ الصدر نے حال ہی میں عوامی اجتماعات میں اپنی سرگرمیاں شروع کیں۔

ٹیگس