مقتدیٰ الصدر نے امریکہ اور اسرائیل کو مکڑی کے جالے سے بھی کمزور بتایا
عراق میں صدر دھڑے کے رہنما مقتدیٰ الصدر نے امریکہ اور اسرائیل سے خطاب میں کہا ہے کہ تم مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہو۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: عراق کے مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر نے غزہ پٹی میں نسل کشی کے لیے امریکا کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے امریکا-اسرائیل اتحاد کو "مکڑی کے جالے سے بھی کمزور" قرار دیا۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق عراق کی تحریک صدر کے رہنما نے کہا کہ امریکی اور صیہونی مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہیں۔
ایک ٹیلی ویژن بیان کے دوران انہوں نے کہا کہ "امریکی جمہوریت اور آزادی ایک چال اور دوغلا معیار ہے۔ انسانیت کا دعویٰ کرنے والے غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں۔"
بغداد الیوم ویب سائٹ کے مطابق، مقتدیٰ الصدر نے اپنے بیان میں کہا کہ "یہ صیہونی بچے... یہ سور اور بندر کی اولاد تمہارے درمیان پھیلے ہوئے ہیں"۔
عراق کی صدر تحریک کے سربراہ نے کل بھی فلسطینی کاز کی حمایت کی تھی۔
انہوں نے رفح میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم اور فلسطینی پناہ گزینوں کے کیپموں پر بمباری اور نذر آتش کئے جانے کی مذمت کی تھی۔