Oct ۰۲, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے  فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ قدس میں صیہونی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:شہاب نیوز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ قدس کی العیزریه کالونی میں صیہونی فوجیوں کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18 سالہ فلسطینی نوجوان "فایز خالد دمدوم" شہید ہو گیا، ہونے والی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی بھی زخمی ہوا جسے زخمی حالت میں اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔

مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور غاصب صیہونی حکومت کے فوجی آئے دن فلسطینیوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس میں روزانہ فلسطینیوں کی ایک تعداد شہید و زخمی ہوجاتی ہے۔

فلسطینیوں کی گرفتاری بھی غاصب صیہونی فوجیوں کے روز کے معمولات میں شامل ہو چکی ہے۔ نتیجتاً  صیہونی دہشتگردی سے تنگ آئے فلسطینیوں کی جانب سے بھی مزاحمتی کارروائیوں میں روزبروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ٹیگس