Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • شام: روسی فضائیہ کا النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری 35 دہشتگرد ہلاک و زخمی

روسی فضائیہ نے شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سحر نیوز/ عالم اسلام:سانا کی رپورٹ کے مطابق شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے شام کے صوبہ ادلب میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا جس میں اس کے دو سرکردہ کمانڈروں سمیت 13 دہشتگرد ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔

شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت  کے نائب سربراہ میجر جنرل اولیگ ایگوروف نے ایک بریفنگ میں کہا کہ روس کی ایرو اسپیس فورسز نے ادلب کے ڈی ایسکلیشن زون میں دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں اور ان کے متعدد ارکان کے اجتماع کی جگہ کو تباہ کر دیا، جو روسی  اور شامی افواج کے فوجیوں کے لیے سیکورٹی خطرہ تھا۔

خیال رہے کہ شام میں روسی مرکز برائے قومی مفاہمت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ گزشتہ ماہ روسی فضائیہ نے شام کے شہر ادلب میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 120 سے زائد دہشت گرد ہلاک  ہوئے تھے۔

ٹیگس