Oct ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کا ایک اہم سرغنہ گرفتار

داعش کے اہم سرغنہ عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کر لیا گیا۔

افغان طالبان کے ذرائع نے داعش کے اہم سرغنہ عبدالمالک عرف مالکی کو افغانستان میں گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے اس سرغنہ کو جنرل ڈائریکٹوریٹ  انٹیلی جنس افغانستان نے گرفتار کیا ہے۔
افغان طالبان ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگرد مالکی داعش کے لیے  یوکرین، جرمنی اور اسپین سے مالی مدد حاصل کرتا تھا۔
طالبان ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عبدالمالک عرف مالکی داعش کے لیے نئی بھرتیاں بھی کرتا تھا۔ 

ٹیگس