جب نوجوان کو روضہ حسینی سے ملی شفا+ ویڈیو
عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ اقدس میں ریڑھ کی ہڈی کے ایک مریض کو شفا مل گئی ۔
سحر نیوز/ عالم اسلام: گزشتہ دنوں روضۂ امام حسین علیہ السلام میں ریڑھ کی ہڈی کی شکستگی کے ایک مریض زائر کو شفا ملی جس کے علاج سے ڈاکٹر مایوس ہو چکے تھے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں ایک زائر سید الشہداء کو آپ کے روضہ مبارک میں شفا ملی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس نوجوان کی ریڑھ کی ہڈی کے مہرے ٹوٹ چکے تھے اور ڈاکٹر اس کے علاج سے نا امید ہو چکے تھے لیکن نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام پر یہ مریض نوجوان حاضر ہوا اور ان کے فیض و کرم سے صحت یاب ہو گیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان وہیل چیئر پر بیٹھا ہوا تھا اور اچانک ہی اپنے پیروں پر کھڑا ہوکر چلنے لگا۔
جیسے ہی روضہ سید الشہداء میں اس زائر کو شفا ملی وہاں کھڑے دیگر زائرین صلوات پڑھنے لگے اور مذکورہ نوجوان کو بین الحرمین تک لے گئے اور اس کے بعد حرم امام حسین علیہ السلام کے پاس زیارت عاشورا کی پر رونق تقریب منعقد ہوئی۔
روضہ امام حسین علیہ السلام کے عہدیداروں نے دقیق تحقیقات اور جائزے کے بعد اس عراقی نوجوان کے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی۔
مذکورہ ویڈیو میں آپ خود ہی مشاہدہ کر سکتے ہیں۔