Oct ۰۹, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • فلسطینی مقاومتی گروہوں کے اسرائیل مخالف آپریشن جاری, ایک اور گاڑی پر حملہ

ہفتہ کی شام ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارہ میں مقاومتی گروہوں کی جناب سے اسرائیلی گاڑی پر ایک اور حملے کی خبر دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی شام فلسطینی مزاحمتی گروہ نے  قلقیلہ کے مقام پر ایک اسرائیلی گاڑی پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں نے  اپنے مزاحمتی آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں جو آج کل  صیہونی جرائم کے مقابلے کےلئے ایک معمول کی بات بن گئی ہے۔ فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے غاصب صیہونیوں کو لے جانے والی دو گاڑیوں پر فائرنگ کی جو قلقیلہ کے مشرق میں آذون کے علاقے سے گزررہی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے ایک فلسطینی کی جانب سے شہادتی مشن کی خبر دی ہے  جو العاد شہر کے مرکز میں انجام دیا گیا۔

یاد رہے کہ ان دنوں میں مقبوضہ علاقوں خصوصا مغربی کنارے میں  حالات عجیب رخ اختیار کررہے ہیں جہاں فلسطینی مزاحمتی گروہ صیہونی لاتعداد جرائم کا ہر ممکنہ طریقے سے جواب دے رہے ہیں۔

 

ٹیگس