Oct ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۰:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب: 3 نوجوانوں کی سزائے موت کو روکا جائے: ایمنیسٹی انٹرنیشنل

ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان جاری کرکے سعودی عرب سے تین نوجوانوں کی سزائے موت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی عالمی تنظیم، ایمنیسٹی انٹرنیشنل، نے منگل کے روز سعودی حکام سے عبداللہ الحویطی، عبداللہ الدرازی اور جلال اللباد نام کے نوجوانوں کی سزائے موت کو روکنے کو کہا ہے۔

ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے دفتر کی نائب سربراہ دیانا سمعان نے بتایا ہے کہ ان تین نوجوانوں کو اس مبینہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے جس کا ارتکاب انہوں نے اس وقت کیا تھا جب ان کی عمر اٹھارہ سال سے کم تھی۔ سمعان نے کہا ہے کہ سعودی بادشاہ کو چاہئے کہ موت کی ان سزاؤں کو فوری طور پر روکنے کا حکم دیں۔ انہوں نے سعودی حکام سے آئندہ دنوں میں جاری ہونے والی موت کی سزاؤں کی روک تھام اور ملزمین کو منصفانہ عدالتی کارروائی تک رسائی کی درخواست کی ہے۔ 

دوسری جانب سعودی لیکس ویب سائٹ نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار شدہ سعودی شہریوں کو حراست میں لئے جاتے ہی مختلف نوعیت کے تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سزا سنائے جانے کے بعد بھی تشدد کا یہ سلسلہ منقطع نہیں ہوتا حتی کہ قیدیوں کے گھر والوں کو بھی بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 

ٹیگس