برطانیہ کے نئے وزیراعظم سے یورپی یونین کی پہلی درخواست
یورپی کمیشن نے برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک سے درخواست کی ہے کہ وہ برگزیٹ کی پابندی کریں۔
سحر نیوز/ دنیا: یورپی کمیشن کی چیئرمین ون ڈرلائن نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں برطانیہ کے نئے وزیراعظم رشی سونک کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ برگزیٹ سے موسوم یورپی یونین کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی پابندی کریں۔
یورپی کمشنر سیکوویچ نے بھی جو برطانیہ کے ساتھ یورپی یونین کے تعلقات کے شعبے کے انچارج ہیں، کہا ہے کہ وہ طے پانے والے سمجھوتوں کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ امور میں اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہیں جن میں آئر لینڈ اور شمالی آئر لینڈ سے متعلق پروٹوکول کے تحت مشترکہ راہ حل تلاش کئے جانے جیسی کوششیں بھی شامل ہیں۔
برطانیہ کے سابق وزیر خزانہ رشی سونک نے اپنے ملک کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
انھوں نے یہ عہدہ ایسی حالت میں سنبھالا ہے کہ جب برطانیہ، ایسے سیاسی و اقتصادی بحران سے دوچار ہے کہ جس کی بنا پر اس ملک کی سابق وزیراعظم لیز ٹرس دو ماہ اندر مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئیں۔