Oct ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • افغان طالبان کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد
    افغان طالبان کے ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد

افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے شیراز میں حضرت احمد بن موسی علیہ السلام کے حرم پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

افغانستان میں طالبان کےترجمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں حرم شاہ چراغ پر حملے کی مذمت کر دی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا: امارت اسلامیہ ایران کے شہر شیراز میں نمازیوں اور زائرین پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور متاثرین کے اہل خانہ اور تمام ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

افسوس کے ساتھ افغانستان میں تکفیریت کی فتنہ انگیزی کی وجہ سے کئی دفعہ بے گناہوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، وہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے میں دہشت گردوں نے شیراز میں امام زادہ حضرت حمد بن موسیؑ کے حرم پر حملہ کیا تھا جس میں 20 نمازی اور زائر شہید اور بہت سے زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس