فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کا ایران سے اعلان یکجہتی
Oct ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
فلسطین کی مزاحتمی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی نے سانحہ شیزاز پر ایران کی حکومت او ر عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان:فلسطین کی مزاحتمی تنظیموں کے مشترکہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں ،شیرازشہرمیں واقع شاہ چراغ کے روضے پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس طرح کے گھناونے فعل کا ارتکاب اور اس کا حکم دینے والوں کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی مشترکہ کمیٹی ایران کی سلامتی کو نشانہ بنانے والے ہر اقدام کی مذمت کرتی ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
بیان میں دہشت گردی کے مقابلے میں ایران کی حکومت اور عوام سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے۔