عراق میں سرطان کے پھیلاؤ میں برطانیہ کے کردار کا انکشاف
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i413407-عراق_میں_سرطان_کے_پھیلاؤ_میں_برطانیہ_کے_کردار_کا_انکشاف
حکومت برطانیہ عراق میں سرطان کے پھیلاؤ میں برٹش پیٹرولیم کے کردار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۰, ۲۰۲۲ ۱۲:۲۹ Asia/Tehran
  • عراق میں سرطان کے پھیلاؤ میں برطانیہ کے کردار کا انکشاف

حکومت برطانیہ عراق میں سرطان کے پھیلاؤ میں برٹش پیٹرولیم کے کردار کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔

دیزدید ویس نامی ویب سائٹ نے اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برٹش پیٹرولیم کی سرگرمیاں عراق میں سرطان کے پھیلاؤ کی اہم وجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق برٹش پیٹرولیم کے کارخانوں اور آئل فیلڈ کے قریب کام کرن والے عراقی شہریوں کے خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کے خطرات کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ بصرہ کے نواحی علاقوں میں سرطان پھیلانے والی آلودگی خطرے کے نشان کئی گنا زیادہ پائی گئی ہے۔جنوبی عراق کے وہ علاقے جہاں برٹش پیٹرولیم کام کر رہی ہے، فضائی آلودگی اور انسانی حقوق کے حوالے سے  اقوام متحدہ کی ترجیحی فہرست میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت اور اس ملک کے ذرائع ابلاغ تجارتی مفادات کی خاطر عراق میں سرطان کے پھیلاؤ میں برٹش پیٹرولیم کے کردار کو چھپانے اور متعلقہ خبروں کی اشاعت سے گریز کر رہے ہیں۔