ایرانی سائنسدان، سرطان کا طریقہ علاج ایجاد کرنے میں کامیاب
لیزر اور نینو پارٹیکل کے ذریعے سرطان کے جدید ترین طریقہ علاج کی تیاری سے متعلق ایرانی سائنسدانوں کی تحقیقات کےنتائج کو امریکی فزیکس جنرل نے نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔
سائنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فزکس انسٹی ٹیوٹ کے اپلائیڈ فزکس ریسرچ جنرل کے مطابق ایرانی سائنسدانوں نے فوٹوڈائنامک اور فوٹو تھرمل میڈیکیشن کے امتزاج سے نئے معالجاتی تکنیک ایجاد کرنے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے بیماریوں کے علاج کو رایج ترین طریقہ علاج تصور نہیں کیا جاتا تاہم نینو پارٹیکل کے استعمال کے بعد لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے علاج کے طریقہ کار کو بہتر سے بہتر بنانے کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔
فوٹو تھرمل تھراپی ، جس میں لیزر لائٹ کو حرارت میں تبدیل کیا جاتا ہے، سرطانی خلیوں کو ختم کرسکتی ہے۔ فوٹو ڈائنامک تھراپی ایک اورطریقہ کار ہے جس میں لیزر لائٹ کو فعال آکسیجن کی مختلف اقسام منجملہ ہائیڈروجن پرآکسائڈ اور سپرآکسائڈ کے ریڈیکل عناصر وغیرہ میں تبدیل کیا جاتا ہے جو سرطانی خلیوں کو نابود کردیتے ہیں۔
ایرانی سائنسدانوں کی مختلف ٹیمیں اس وقت فوٹو ڈائنامک اور فوٹوتھرمل ٹیکنالوجیوں کو ملا کر سرطان کے علاج کے لیے موثر اور کارآمد ترین ٹیکنالوجی بنانے میں مصروف ہیں۔