Nov ۰۱, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے کامیاب آپریشنز سے اسرائیل میں خوف

فلسطین کے ایک مرکز نے مزاحمتی کارروائیوں کے دوران 25 صہیونیوں کی ہلاکت اور 420 دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

سحر نیوز/عالم اسلام: فلسطینی انٹیلی جنس سینٹر معطی نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں توسیع کا ذکر کرتے ہوئے ان کارروائیوں میں 25 صیہونیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطینی انٹیلی جنس سینٹر نے اس سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں نمایاں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

اس مرکز کی اطلاع کے مطابق اس سال کے آغاز سے اب تک مزاحمتی کارروائیوں کے 10 ہزار سے زائد معاملات درج کیے جا چکے ہیں جن میں 639 شوٹنگ آپریشنز، 33 چاقووں سے حملے اور 13 معاملے گاڑیوں سے کچلنے کے واقعات شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان کارروائیوں میں 25 صیہونی آبادکار اور فوجی مارے گئے ہیں اور تقریباً 420 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ 2015 کے بعد سے یہ اعداد و شمار اپنی ریکارڈ سطح پر ہے۔

"رائ الیوم" اخبار کے مطابق، گزشتہ ستمبر مہینے کے دوران 833 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 75 فائرنگ کے واقعات بھی شامل تھی جس کے نتیجے میں ایک آباد کار ہلاک اور 49 زخمی ہوئے۔

گزشتہ اگست کے مہینے کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا اور 832 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں 73 فائرنگ کے واقعات بھی شامل تھی، جس کے دوران ایک فوجی ہلاک اور 28 آباد کار اور ایک فوجی زخمی ہوا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق جولائی کے مہینے میں مغربی کنارے میں 588 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں اور 18 صیہونی زخمی ہوئے اور فلسطینی مجاہدین نے غاصب حکومت کے ٹھکانوں پر 44 بار گولیاں برسائیں۔

جون میں مزاحمتی کارروائیوں کے 649 واقعات ریکارڈ کیے گئے جس میں 26 صیہونی زخمی ہوئے، مئی کے مہینے میں ہونے والی کارروائیوں میں چار فوجی اور ایک آباد کار ہلاک اور 51 دیگر زخمی ہوئے۔

ٹیگس