صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i413620-صیہونی_فوجیوں_کی_فائرنگ_سے_ایک_اور_فلسطینی_شہید
صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۰۳, ۲۰۲۲ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید

صیہونی فوجیوں نے ایک اور فلسطینی کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی صبح شمال مغربی بیت المقدس کے علاقے بیت دقو میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں بیالیس سالہ فلسطینی شہید ہوگیا۔
پچھلے چوبیس گھنٹےکے دوران بیت دقو میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والا یہ دوسرا فلسطینی ہے۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز بھی بیت دقو کے رہنے والے چون سالہ فلسطینی شہری کو گولیاں مار دی تھیں جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا۔
صیہونی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اہداف کو آگے بڑھانے کےلیے فلسطینی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہیں جس کے نتیجے میں بہت سے فلسطینی شہید یا زخمی ہوجاتے ہیں۔